بھٹکل، 20؍ مئی (ایس او نیوز) عید کی خوشیاں منانے کے بعد اکثر و بیشتر شہر میں شادیوں کا سیزن شروع ہوجاتا ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن نے عید الفطر سے عین قبل ہی شہر میں طئے کئے جانے والے کئی رشتوں کو ایک بار پھر شادیوں کی تقاریب کو ملتوی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران حکومت نے تقریب میں 40 ارکان کے ساتھ محدود اجتماعات کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے جس کی وجہ سے ہدایتوں کے مطابق اور کورونا وائرس کی دوسری لہر کا مشاہدہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شادیوں کو یا تو منسوخ کردیا گیا ہے یا پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔
پتہ چلا ہے کہ پچھلے سال کی بندش کے مقابلہ میں اس سیزن میں بڑی تعداد میں شادیوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عید کے بعد شہر میں کم ازکم (اندازہ 100) سے زیادہ شادیوں کی تقاریب منعقد ہوتی ہیں۔ تاہم موجودہ صورتحال میں کہیں پر بھی شادیوں کی تقریبات کی اطلاعات نہیں ہیں۔